کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت ٹھکرا دی

کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت ٹھکرا دی

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ کی بے عزتی کر دی  تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے نئے بزنس ”انٹرئیر ڈیزائننگ“ کے اسٹور کا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور کے سوا فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ستاروں نے شرکت کی تاہم بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کہیں نظر نہیں آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ 6 سال قبل فلم ”را ون“ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے جسے کرینہ آج تک بھلا نہیں سکی۔دراصل فلم ”را ون“ کے سیٹ پر کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی معاملے پر بحث ہوگئی تھی جس نے بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی۔

جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کرینہ اسی جھگڑے کے بعد سے شاہ رخ خان کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے گوری خان کے اسٹور کی تقریب میں شرکت کی۔ لہٰذا کرینہ کی عدم شرکت کے باعث کہا جارہا ہے کہ انہوں نے تقریب میں شریک نہ ہوکر شاہ رخ خان کی بے عزتی کی ہے۔