مریم نواز نے این اے 120 کا باقاعدہ محاذ سنبھال لیا

مریم نواز نے این اے 120 کا باقاعدہ محاذ سنبھال لیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 کی انتخابی مہم کی با ضابطہ نگرانی شروع کر دی۔ ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز کی زیر صدارت این اے 120 کی حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں لیگی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی کامیابی کے لئے ہر ورکر حلقے میں پارٹی کا پیغام پہنچائے۔ مریم نواز آج پی پی 140 جبکہ کل پی پی 139 کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی۔ یوسی چئرمینز، وائس چئرمینز، کونسلرز اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد این اے 120 کی نشست خالی ہوئی جس پر ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہونگی۔

2013ء کے الیکشن میں نواز شریف نے اس حلقہ سے 91 ہزار 683 ووٹ حاصل کیے تھے اور پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 52 ہزار 354 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔ اس طرح نواز شریف 39 ہزار 329 ووٹوں کی لیڈ سے جیتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں