حمزہ شہباز کی فیملی کے 5 افراد لندن روانہ ہو گئے

حمزہ شہباز کی فیملی کے 5 افراد لندن روانہ ہو گئے

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے خاندان کے 5 افراد لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لندن جانے والوں میں سلیمان شہباز، ان کی بہن، بچے، حمزہ شہباز کی اہلیہ سمیت اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے حمزہ شہباز شریف نجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک جا چکے ہیں۔ حمزہ شہباز شریف این اے 120 کی انتخابی مہم شروع ہونے سے قبل ہی روانہ ہو گئے تاہم انہوں نے بیرون ملک رہ کر الیکشن مہم کی نگرانی کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا بھی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے آج لندن جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں