انڈونیشیا کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کا اعلان

انڈونیشیا کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستانی قیادت اور سفارتخانہ کی کوششوں سے انڈونیشیا نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان انڈونیشیا کے معاون وزیر برائے سیاسی، قانونی سکیورٹی امور جنرل (ر) ویرانتو نے میڈیا نمائندوں کے سامنے کیا۔

انڈونیشیا نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا قوانین میں سختی کرتے ہوئے کالنگ ویزا کنٹری لسٹ میں شامل کیا تھا جس کے تحت ویزا کیلئے انڈونیشیا کی وزارت قانون و انسانی حقوق، وزارت داخلہ، افرادی قوت، نیشنل پولیس، اٹارنی جنرل آفس اور دیگر اداروں سے کلیئرنس ضروری تھی۔

موجودہ حکومت اور سفارتخانہ حکام کی کوششوں سے انڈونیشیا نے پاکستان کا نام اس فہرست سے ہٹا دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں