وکلا کنونشن سے خطاب، نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

وکلا کنونشن سے خطاب، نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور:وکلا ء کنونشن کے بعد نواز شریف ایک اور بڑی مصیبت میں پھنس گئے تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں وکلا کنونش سے خطاب پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی اور کاروائی کی استدعا کی گئی ۔ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ ابرار حسین اور مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف گزشتہ روز لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وکلا کنونشن میں نوازشریف کے 12 سوالات سے عدلیہ اور پاک فوج کی تضحیک کی گئی، نواز شریف کے 12 سوالات کا مقصد پاناما بنچ کے 5 معزز ججز کا تمسخر اڑانا ہے۔درخوستگزاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف جمہوری نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں۔

نواز شریف آئین کے آرٹیکل 199، 190، 204 اور توہین عدالت ایکٹ 2003 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی اداروں کی تضحیک پر نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، درخواست میں نواز شریف ، چیرمین پیمرا ابصار عالم اور سیکرٹری اطلاعات نواز سکھیرا کو فریق بنایا گیا ہے۔