مردم شماری درست طریقے سے نہیں ہوئی، صرف جان چھڑائی گئی، خورشید شاہ

مردم شماری درست طریقے سے نہیں ہوئی، صرف جان چھڑائی گئی، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا آئینی اصلاحات کے ذریعے مدت کو 4 سال کیا جائے اور یہی مطالبہ 2014 میں بھی کیا تھا تو اس وقت اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ نواز شریف راضی ہیں لیکن یہ کام آئندہ مدت میں کیا جائے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اس وقت موقع ہے اس لیے ابھی مدت چار سال کے لیے کارروائی مکمل کر لی جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے مردم شماری نتائج کی رپورٹ پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔

کہتے ہیں مردم شماری درست طریقے سے نہیں ہوئی اس سے صرف جان چھڑائی گئی ہے ابھی فوج کے پاس بھی ریکارڈ ہو گا۔ شماریات ڈویژن اور فوج کے ریکارڈ کا موازنہ کیا جائے جس سے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں