زرداری صاحب جتنی مخالفت کریں گے فائدہ ہمیں ہو گا، سعد رفیق

زرداری صاحب جتنی مخالفت کریں گے فائدہ ہمیں ہو گا، سعد رفیق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے وہ ایک دو روز بعد حلقے میں جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ نواز شریف کیساتھ قانونی معاملات پر مشاورت ہوئی ہے۔


عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا خیبرپختونخوا کا " نیرو " غیر ذمہ دار آدمی ہے اسکی کسی بات پر اعتبار نہیں ہے کیونکہ وہ کسی کا مہرہ ہیں۔ آصف علی زرداری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری صاحب جتنی ہماری مخالفت کریں گے اتنا ہمیں فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا عدلیہ کی توہین کرنے کا کوئی مقصد نہیں اور عدالت نے تقاریر پر پابندی عائد کرنے کا حکم نہیں دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں