روہنگیا کے مسلمانوں کے مبینہ حملے، ستر سے زائد ہلاک

روہنگیا کے مسلمانوں کے مبینہ حملے، ستر سے زائد ہلاک

رنگون: میانمار کی مغربی ریاست راکھین کی بیس سے زائد چیک پوسٹوں پر روہنگیا مسلمانوں کے منظم انداز میں کیے گئے مبینہ حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ کچھ چوکیوں کو روہنگیا عسکریت پسندوں نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں 59 حملہ آور اور بارہ سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ حکومتی بیان کے مطابق مسلح افراد نے ان حملوں میں خودکار رائفلوں کے ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا۔