دبئی میں اوور ٹائم کرنے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

دبئی میں اوور ٹائم کرنے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

دبئی :عید کی آمد سے پہلے دبئی حکومت نے سب کمپنیوں میں اوور ٹائم کرنے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے 


وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ کمپنی کے مطالبے کے بغیر ڈیوٹی اوقات سے زیادہ کام کرنے والے کارکن کو اوورٹائم کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں۔ اگر کمپنی انتظامیہ سمجھتی ہے کہ اوورٹائم دینے کی ضرورت نہیں تو اضافی اوقات میں ڈیوٹی دینے والا کاکارکن اوورٹائم کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

اوورٹائم اس وقت دیا جائے گا جب کمپنی یا کفیل کارکن سے اضافی ڈیوٹی انجام دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔دوسری طرف کمپنی یا کفیل کے پاس اگر کام نہیں تو تب بھی کارکن کو وقت پر اس کی تنخواہ دینا ضروری ہے۔