ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

لاہور : آئندہ ماہ 12 ستمبر سے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ ایک مرتبہ پھر بحال ہوگی۔ اس انتہائی شاندار موقع پر نا صرف عوام بلکہ ملکی معروف شخصیات بھی بے حد خوش ہیں۔ پاکستان ی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ انہوں نے ایک تشویش بھی ظاہر کی ہے۔

a39f6e5bf2ceacc990c27fcf3783fa85


تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے آئی سی سی اور پی سی بی کے اشتراک پر بہت زیادہ خوشی ہے۔ اگر ورلڈ الیون میں چند بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہوتے تو بہت ہی زبردست ہوتا۔“ شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی کی دوستی کے چرچے تو پوری دنیا میں ہیں جبکہ پاکستانیوں کی بھی یہ خواہش تھی کہ کوہلی اور ان کیساتھ ایک یا دو بھارتی کھلاڑی پاکستان ضرور آتے مگر ناصرف بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس جانب کوئی توجہ نہ دی بلکہ کھلاڑیوں نے بھی کوئی کوشش کرنا مناسب نہ سمجھا۔