نظر کی کمزوری ،امراض قلب ،کینسر سے محفوظ رہنے کے لئے ٹماٹر انتہائی مفید

نظر کی کمزوری ،امراض قلب ،کینسر سے محفوظ رہنے کے لئے ٹماٹر انتہائی مفید

کراچی: امریکی ماہرین صحت نے نظر کی کمزوری ،امراض قلب ،کینسر اور دماغی امراض سے محفوظ رہنے کے لئے ٹماٹر کا استعمال انتہائی مفید قرار دیاہے۔اوہایویونیوسرٹی کے شعبہ صحت کی جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روانہ تین ٹماٹر کھانے والیدل و دماغ کی کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر جسے سرخ جواہر بھی کہا جاتا ہے جو ہر گھر کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہے،اس کا استعمال فالج سمیت دماغی امراض اورجلد کے سرطان کے خطرے کو کم بلکہ روک بھی سکتا ہے۔امریکی ماہرین صحت کے مطابق ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزا کیراٹونوئیڈز جو جلد کے اندر جمع ہوتے رہتے ہیں وہ جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کے ہولناک نقصان سے بچاتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ٹماٹروں میں لائسوپین اور اینتھو سائننس کی بھرپور مقدار نظر کی کمزوری، امراضِ قلب، کینسر اور دماغی امراض کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں