تاج محل کے اندر ہندوؤں کو جانے کی اجازت نہیں ٗ بھارتی آرکیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ

تاج محل کے اندر ہندوؤں کو جانے کی اجازت نہیں ٗ بھارتی آرکیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ

آگرہ:بھارتی عدالت میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ آگرہ کا تاج محل ہمیشہ سے ہی مقبر ہ رہا ہے اور یہ دعویٰ غلط ہے کہ یہ کبھی مندر بھی تھا اس لئے ہندوؤں کو اس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے


تفصیلات کے مطابق آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے پہلی مرتبہ عدالت کو بتایا کہ تاج محل مقبرہ ہے مندر نہیں۔ تاج محل میں کسی بھی مندر کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔عدالت میں 6وکلاء نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تاج محل مندر ہے اور وہاں ہندوؤں کو اندر جانے کی اجازت ہونی چاہئے۔


عدالت نے اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت، مرکزی وزارت ثقافت، ہوم سیکریٹری اور آرکیالوجیکل سروے سے جواب طلب کیا تھا جس پر سروے حکام نے ایک بار پھر مقامی عدالت کے حق سماعت کو چیلنج کیا۔ سماعت اب 11ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔