مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کامنصوبہ زیر غور ہے:السدیس

مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کامنصوبہ زیر غور ہے:السدیس

مکہ مکرمہ :مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کامنصوبہ زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق حرم شریف کو کثیرمنزلہ بنانے کے بعد اس کی بعض منزلیں بوڑھوں اور معذوروں کیلئے مختص ہونگی۔ حرم شریف کے خارجی صحنوں پر دیو ہیکل سائبان نصب کئے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں سیاست نہیں کرتا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب دنیا کی کسی بھی طاقت کو حج کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیںدیگا۔ یہاں کسی بھی شخص کو سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ حج کا فریضہ ادا کرنے کا حق تمام مسلمانوں کا ہے۔ اس میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہ برتا گیا ہے نہ برتا جائیگا ۔
نہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تمام لوگوں کو آب زمز م کی فراہمی کا منصوبہ بھی زیرغورہے۔ ایک کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور شہروں میں آب زمزم تقسیم کرنے کیلئے بغیر منافع والے کاﺅنٹر قائم کئے جائیں گے۔