فلسطینی تنازع ، ٹرمپ کے خصوصی مشیر اور داماد جیئرڈ کشنر راملہ پہنچ گئے

فلسطینی تنازع ، ٹرمپ کے خصوصی مشیر اور داماد جیئرڈ کشنر راملہ پہنچ گئے

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر اور داماد جیئرڈ کشنر فلسطینی تنازع کے حل کے لئے راملہ پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ فلسطینی تنازعے کے حل کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر اور داماد جیئرڈ کشنرفلسطین پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔
کشنر کی فلسطینرہنماﺅں کے ساتھ ملاقات 3گھنٹے تک جاری رہی۔ فلسطینی ترجمان نے اس میٹنگ کی تفصیلات بتائے بغیر اسے مثبت قرار دیا۔دوسری جانب کشنر کی ملاقات کے حوالے سے وائٹ ہاو¿س نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فریقین نے بات چیت کے عمل کو بہتری کی جانب ایک قدم قرار دیاہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رضینہ کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ کشنر نے شفاف انداز میں تنازع کے حل کے لیے کیا کچھ تجویز کیا ہے۔