فیس بک میں خرابی، متعدد ممالک میں سروس معطل

فیس بک میں خرابی، متعدد ممالک میں سروس معطل

لاہور : دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک ایک بار پھر خرابی کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی فیس بک کی سروس میں خرابی ہوگئی تھی، تاہم آج بھی فیس بک کی سروس پاکستان میں آج شام 6 بج کر 40 منٹ کے بعد مسئلے کا شکار ہے ، اور صارفین کو سوشل ویب سائٹ استعمال کرنے میں زحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان کے علاوہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل ویب سائٹ کی سروس میں خرابی پیش آئی۔اسی خرابی کے پیش نطر ٹوئٹر پر ’فیس بک ڈاو¿ ن‘ کا ہیش ٹیگ نمایاں ہوگیا، اور دنیا بھر کے لوگ ٹوئیٹ کر رہے ہیں کہ فیس بک سروس معطل ہے۔