قطر کی مالی حالت انتہائی خراب،ایک اور بڑی عالمی طاقت نے منہ موڑ لیا

قطر کی مالی حالت انتہائی خراب،ایک اور بڑی عالمی طاقت نے منہ موڑ لیا

روم: امریکی پابندیوں کے باعث قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اٹلی کے بینک سے 6.13ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کئے ہوئے ہے۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی روسی آئل کمپنی کے حصص خریدنے کیلئے اٹلی کے بینک سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں تھی لیکن قطر کی امیدوںپر تب پانی پھرا جب اٹلی نے قرضی دینے سے صاف انکار کر دیا۔
اٹلی کے بینک نے قطر کو قرضہ فراہم کرنے کیلئے 15بینکوں سے بات بھی کر لی تھی۔ 4سے 6ہفتے کے اندر اندر معاملہ مکمل ہوجاتا تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ ایسا ممکن نہ  ہوسکا ۔