امریکی صدر ٹرمپ کا بیان، ایران بھی پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہو گیا‎

امریکی صدر ٹرمپ کا بیان، ایران بھی پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہو گیا‎

تہران: پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان کی شدید  مذمت کرتے ہوئے ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کو سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر کی ہرزہ سرائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "امریکہ کو دوسرے ممالک کو سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ جس بنیاد پر دوسرے ممالک پر دبائو ڈال رہا ہے اس کی اصل وجہ علاقے میں امریکہ کی منفی پالیسی بالخصوص افغانستان میں توسیع پسندانہ اقدامات ہیں۔
قاسمی نے کہا کہ امریکہ کی مداخلت پر مبنی پالیسی، غلط فیصلے اور یکطرفہ کارروائیوں کے نتیجے میں خطے میں تناو، تشدد، دہشتگردی اور انتہاپسندی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے اب تمام الزامات پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
قاسمی نے کہا کہ خطے کے ممالک اجتماعی تعاون کے ذریعے دہشتگردی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کے قیام کے لئے اچھی صلاحیت رکھتے ہیں اور انھیں امریکہ کی جانب سے عدم استحکام اور دہشتگردی میں اضافہ کرنے والی پالیسیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں