آپ کھانا چھوڑ کر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ غلط ہیں

آپ کھانا چھوڑ کر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ غلط ہیں

لندن :اگر آپ کھانا چھوڑ کر یا کم کر کے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ غلط ہیں اس طرح وزن کم نہیں ہوتا کیونکہ وزن بڑھنے کی دیگر وجوہات میں سے ایک اہم وجہ شور ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ صوتی آلودگی انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے اور ماحولیاتی آلودگی کی طرح یہ بھی جسم پر منفی طریقے سے اثرانداز ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے جہاں انسان بے خوابی کا شکار رہتا ہے وہیں اسے فالج اور دل کے امراض لاحق ہوتے ہیں۔
ہمارا جسم شور کی صورت میں جواب دینے کا عادی ہوتا ہے اور جب بھی شور ہوتا ہے تو ایک کیمیکل ’ڈوپامائین‘نکلتا ہے اور اس کے بعد دو اور کیمیکل نکلتے ہیں جو کہ ہمیں اس سے لڑنے کی طاقت دیتے ہیں۔ماہر نفسیات ڈاکٹر نرینا کا کہنا ہے کہ جب شور زیادہ دیر تک رہتا ہے تو جسم سے ’کورٹیسول‘نکلتا ہے جس کا صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔