پشاور میں کچھ ہوجائے، خان صاحب وہاں جانا پسند نہیں کرتے: سعد رفیق

پشاور میں کچھ ہوجائے، خان صاحب وہاں جانا پسند نہیں کرتے: سعد رفیق

لاہور:وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پی کے نیرو اور ایک بے وقوف آدمی ہیں،خیبر پختونخوا کا نیرو بانسری بجاتا ہے، پشاور میں کچھ ہوجائے، خان صاحب وہاں جانا پسند نہیں کرتے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان غیرذمہ دارشخص ہیں جو ایک مہرے کے طور پر کام کر رہے ہیں،کے پی میں ڈینگی کا حملہ ہویا آدم خور چوہوں کا یہ کبھی وہاں کا رخ نہیں کرتے جہاں ان کی ضرورت ہو۔ہم جب سازش کی بات کرتے ہیں تو اشارہ کسی ریاستی ادارے کی طرف نہیں ہوتا ہمیں عدلیہ سے نہیں عدالتی فیصلے پر اعتراض ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری اور ان کے بیٹے کی مخالفت کا ہمیں فائدہ ہی ہوگا،ہم نے نہ تو کسی سے محاذ آرائی کرنی ہے اور نہ ہی مقابلہ کرنا ہے۔ انگریزوں کے دیے ہوئے ریلوے نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے، اس کو تبدیل کرنے اور بہتر بنانے کی ضروت ہے۔