نواز شریف کی مہم کا مقصد نیب ریفرنسز پر اثر انداز ہونا ہے : پرویز الٰہی

نواز شریف کی مہم کا مقصد نیب ریفرنسز پر اثر انداز ہونا ہے : پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر عدالتی فیصلہ اردو میں پڑھ لیں تو انہیں سمجھ آ جائے گی کہ انہیں کیوں نکالا گیا۔


ایک بیان میں پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ بار کونسلیں متحد ہوکر ن لیگ کی عدلیہ مخالف مہم کا نوٹس لیں، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے یہ کہا کہ قوم اور وکلاء نیب ریفرنسز کا فیصلہ 6 ماہ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مہم کا مقصد نیب ریفرنسوں پراثرانداز ہونا ہے۔نوازشریف مجھے کیوں نکالا کی گردان نہ کریں، عدالتی فیصلہ اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیں، اردوترجمہ پڑھنے سے نوازشریف کو ہر سوال کا جواب مل جائے گا۔