سلمان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل

سلمان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل

ممبئی : بالی و وڈ دبنگ سلمان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہو گئے۔آج بھی ان کا کیرئیر عروج پر ہے جبکہ فلمساز اپنی فلموں کو کامیاب بنانے کیلئے آج بھی انہیں کاسٹ کرنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988ءمیں فلم ”بیوی ہو تو ایسی“ سے کیا۔ان کی پہلی فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس کے بعد ان پر بالی ووڈ نگری کے دروازے کھل گئے اور ہر ہدایتکار انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند نظر آیا۔انہوں نے 15فلموں میں پریم کا کردار نبھایا،وہ اپنی معصوم اور بھولی صورت کی وجہ سے خواتین میں زیادہ مقبول رہے۔ان کی کامیاب فلموں میں ”میں نے پیار کیا“ہم آپ کے ہیں کون،انداز اپنا اپنا،ہم سب ساتھ ساتھ ہیں اور پریم رتن دھن پایو شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی آئندہ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو سپر ہٹ فلم اک تھا ٹائیگر کی سیکوئیل فلم ہے۔ فلم میں ان کی ہیروئن کترینا کیف ہیں۔یہ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔