دورہ اومان کیلئے 18 رکنی ہاکی اسکواڈ کا اعلان

دورہ اومان کیلئے 18 رکنی ہاکی اسکواڈ کا اعلان

لاہور:  دورہ اومان کے لئے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔آئندہ ماہ شیڈول دورہ اومان کے لئے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شاہ جی احمد کپتان کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عتیق کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سیریز 9 تا 15 ستمبر تک مسقط میں کھیلی جائے گی۔پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کو آئندہ ماہ اومان کے خلاف سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔ سیریز کی تیاریوں کے لئے جوہر ٹان ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک روزہ ٹرائلز ہوئے جس کے بعد حسن سردار پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔

صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد اعلان کر دیا گیا ہے۔منتخب کھلاڑیوں میں شاہ جی احمد(کپتان)، محمد عتیق (نائب کپتان)، حافظ علی عمیر، اسد عزیز، محمد سہیل منظور، فیضان، رانا سہیل ریاض، شان ارشاد، محمد نوید، اویس الرحمن، علی رضا، مبشر علی، تعظیم الحسن، تیمور ملک، سمیع اللہ، عبدالجبار، نوہیز زاہد ملک اور عامر علی شامل ہیں۔ٹیم منیجمنٹ میں منصور احمد ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عثمان، محمد ثقلین اور ریحان بٹ کوچز جبکہ وقاص محمود کو فزیو تھراپسٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے.