بھارتی سیکورٹی فورسز کی پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ, پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب

بھارتی سیکورٹی فورسز کی پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ, پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب

سیالکوٹ: سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے بجوات سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولہ باری کا   پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 ورکنگ باؤنڈری لائن کے بجوات سیکٹر   پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے پنجاب رینجرز   کی چوکیوں اور دیہاتوں پر   بلااشتعال فائرنگ کی او رمارٹر گولے برسائے جو  کہ کھیتوں میں گرے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔

 بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیااور بھارتی گنیں بھی خاموش ہوگئیں اور مارٹر گولے بھی بند ہوگئے ، پنجاب رینجرز نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے برسانے پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے جس میں اس معاملہ پر باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں