تل عفر میں بھی داعش کو شکست، عراقی فوج شہر کے مرکز تک پہنچ گئیں‎

تل عفر میں بھی داعش کو شکست، عراقی فوج شہر کے مرکز تک پہنچ گئیں‎

بغداد: عراقی فورسز شدت پسند تنظیم داعش کے دہشتگردوں کو پسپا کرتے ہوئے تل عفر کے مرکز تک پہنچ گئیں ہیں۔

اس علاقے کو عراق میں داعش کے آخری مضبوط ٹھکانوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل کو بازیاب کرانے کے کچھ ہی روز بعد عراقی فورسز نے تل عفر سے جہادیوں کو پسپا کرنے کے اپنے عسکری آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ تل عفر دو لاکھ نفوس پر مشتمل شیعہ اکثریتی آبادی کا علاقہ ہے۔

مصنف کے بارے میں