آزادی رائے جمہوریت کا حسن ہے، آزادی رائے ہونی چاہیے، مریم اورنگزیب

آزادی رائے جمہوریت کا حسن ہے، آزادی رائے ہونی چاہیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزادی رائے جمہوریت کا حسن ہے .دہشتگردی نے مختلف فنون کو متاثر کیا، ہر کسی کو پاکستان کے قومی تشخص میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ نوجوانو کو مصروف رکھنا بہت ضروری ہے فن آرٹس ہو سپورٹس ہو یا انٹرٹینمنٹ ہو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا 53فیصد نوجوان ہیں اگر ان کو مصروف نہ کیا تو آنے والے وقت میں اثاثہ نہیں بن سکے گا .

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی نے مختلف فنون کو متاثر کیا تعلیمی اداروں میں فن خطاطی کی ترویج ناگزیر ہے آزادی رائے جمہوریت کا حسن ہے آزادی رائے ہونی چاہیے تعلیمی اداروں میں فن خطاطی کی ترویج ناگزیر ہے مالی مدد کے بغیر کوئی بھی فن زندہ نہیں رہ سکتا جب تک فنکاروں کو مالی مدد نہیں ملے گی وہ آگے نہیں بڑھ سکتے فنون لطیفہ سے منسلک لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنانا ہو گا فنون لطیفہ سے معاشرے میں قوت برداشت بڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ پاکستان کے اندر دب چکے ہیں پاکستان فنکاروں سے نہیں دہشتگردوں سے پہنچانا جا رہا ہے ہر کسی کو پاکستان کے قومی تشخص میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا.

وزیر مملکت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک حقیقت ہیں ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے نواز شریف اب زیادہ مقبول ہو گئے ہیں کیونکہ اب وہ جوبات کر رہے ہیں پاکستان کے اندر جمہوریت کو تقویت دینے اور ملک میں آئین و قانون کے مطابق عوام کی حکمرانی اور اپنے ووٹ کی عزت پاسداری کی، ان کی یہ بات وزیر اعظم ہونے سے بالاتر ہے وہ ملک کے تین تین دفعہ وزیر اعظم رہے ہیں جب بھی کسی شخص کا تین بار وزیر اعظم ہونے کا نام آئے گا تو ان کے بغیر کسی اور کا نہیں آئے گا جتنا ان کا سیاسی تجربہ ہے وژن ہے وہ ان سے چھینا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ یہ اس ملک کی تاریخ اور حقیقت ہے اس موقع پر مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ خطاطی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کمپیوٹر خطاطی کا نعم البدل نہیں خطاطی روضہ رسول ، مسجدوں ، مندروں غرضیکہ ہر جگہ نظر آتی ہے ہم اس کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیلیگرافی بنانا چاہتے ہیں اس سے فن خطاطی کو ترویج ملے گی پرانے خطاطے وہاں آکر نوجوانوں کو تعلیم دیں گے بڑے بڑے خطاطوں کے فن پاروں کے لیے گیلری میں محفوظ کریں گے کیمرہ آنے کے باوجود مصوری زندہ ہے فوٹو مصوری کا نعم البدل نہیں بن سکتا اس فن کو انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے زندہ رکھنے اور فروغ دینے کی کوشش کریں گے فن خطاطی کا تعلق اسلامی اقدار سیف ہے عربی رسم الخط فن خطاطی کا سرچشمہ ہے فنون کے فروغ کے لیے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔