متحدہ اپوزیشن سے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی صدارتی امیدوار کو نامزد کریگی

10:31 AM, 26 Aug, 2018

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے نام کا قرعہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نکالے گی۔اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی ایک دوسرے کو رام کرنے کی کوشش۔ پیپلزپارٹی کا اعتزاز کے نام پر اصرار، لیکن نون لیگ کا اعتراض بھی برقرار۔

لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں اپوزیشن نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا جبکہ جیالے قمرالزمان قائرہ اور اعتزاز احسن کے نام پر زور دیتے رہے۔اے پی سی کے بعد پیپلزپارٹی رہنماؤں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی تو آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیو کال کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

خورشید شاہ کہتے ہیں صلاح مشورے چل رہے ہیں، جلد ن لیگ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے 3 رکنی وفد نے رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور قیادت کا پیغام پہنچایا۔

مزیدخبریں