میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی: نامزد گورنر بلوچستان

میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی: نامزد گورنر بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو

کوئٹہ: نامزد گورنر بلوچستان ویڈیو بیان کی وضاحت کیلئے میدان میں آگئے، کہتے ہیں بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی نیب سے کلیئرنس ملنے تک حلف نہیں اٹھاؤں گا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے بھی نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو کلیئر قرار دیدیا۔ نیب نے 2015 میں کرپشن کے الزام میں کڈنی سینٹر کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرنے والے امیر محمد سے تحقیقات کیں، لیکن ان پر الزام ثابت نہ ہوسکا۔

نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، انہوں نے بولان میڈیکل کالج سے ایم ایم بی ایس کیا اور بچوں کے امراض میں سپیشلائیزیشن بھی کیا۔ وہ محکمہ صحت میں مختلف سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے۔