رحمان ملک کا وزیراعظم کو آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل کرنے کا مطالبہ

رحمان ملک کا وزیراعظم کو آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم کو بطور وزیر داخلہ آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو سینیٹ نے 12 جولائی کو الیکشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی، بطور وزیر داخلہ عمران خان کمیٹی سے تعاون کرنے کے پابند ہیں۔

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی نے 26 جولائی کو الیکشن کمیشن سے آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات دریافت کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کیبنٹ ڈویڑن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کے احکامات 2 اگست کو جاری کئے۔

3 ہفتے بعد بھی کیبنٹ ڈویڑن نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین کرنا ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کی تکنیکی معاونت کیلئے پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس بی کی ایکسپرٹس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔