وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کی حتمی مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور چودھری سرور کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کی حتمی مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور چودھری سرور کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور نامزد گورنر کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے جبکہ پنجاب کابینہ کی جانب سے 28 اگست کو حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور نامزد گورنر چودھری سرور کو اسلام آباد بلا لیا۔ ملاقات میں پنجاب کابینہ کے ناموں کو فائنل کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 15 وزیر اور 3 مشیر حلف اٹھائیں گے۔ امکان ہے کہ پنجاب کی کابینہ 28 اگست کو حلف اٹھائے گی۔

کپتان کی کال سے پہلے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال، احمد شاہ کھگہ، خالد محمود، یاسر ہمایوں اور مراد راس نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی خان کے عمائدین بھی ملے اور وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق کی فراہمی کا عزم بھی ظاہر کیا۔

عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ تبدیلی کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا، پسماندہ علاقے اولین ترجیح ہیں۔