محمد عرفان نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین باﺅلنگ کرڈالی

محمد عرفان نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین باﺅلنگ کرڈالی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پورٹ آف سپین:ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ پاکستانی باﺅلر محمد عرفان نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین باﺅلنگ کر ڈالی۔کیربیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سی پی ایل کے 16ویں میچ میں سینٹ کٹس کے خلاف باﺅلنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے 23 ڈاٹ بالز کرائے اور اپنے شاندار باﺅلنگ سپیل میں 2 کھلاڑیوں کو بھی میدان بدر کیا۔

محمد عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو آؤٹ کیا جو وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹے۔