اسلام آباد: معروف اداکار علی ظفر نے پشاور میں مزید سینما گھروں کے قیام کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پشاور میں سینما گھروں میں اضافے کی درخواست اداکار علی ظفر نے کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سینما انڈسٹری کی ترقی خوش آئند ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ انڈسٹری کو ملکر کوشش کرنے سے ہی بحران سے نکالا جا سکتا ہے، جو برسوں کی عدم توجہی کے باعث زوال کا شکار رہی ہے۔
So heartening to see our cinema industry blossom with huge numbers pouring in on Eid. Love all like you loved #TeefaInTrouble so each can set its record. Only united we can re-build our industry that went to rubbles due lack attention and the right spirit...
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 25, 2018
واضح رہے کہ علی ظفر کی پروڈکشن میں بنائی جانےو الی فلم “طیفا ان ٹربل” نے پانچ ہفتوں میں 30 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔عید الاضحٰی پر ریلیز ہونے والی تین نئی پاکستانی فلمیں بھی” طیفا ان ٹربل” کا بزنس متاثر نہیں کرسکیں۔