اداکار علی ظفر نے عمران خان سے پشاور میں مزید سینما گھروں کے قیام کی درخواست دیدی

01:04 PM, 26 Aug, 2018

اسلام آباد: معروف اداکار علی ظفر نے پشاور میں مزید سینما گھروں کے قیام کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پشاور میں سینما گھروں میں اضافے کی درخواست اداکار علی ظفر نے کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سینما انڈسٹری کی ترقی خوش آئند ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ انڈسٹری کو ملکر کوشش کرنے سے ہی بحران سے نکالا جا سکتا ہے، جو برسوں کی عدم توجہی کے باعث زوال کا شکار رہی ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی پروڈکشن میں بنائی جانےو الی فلم “طیفا ان ٹربل” نے پانچ ہفتوں میں 30 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔عید الاضحٰی پر ریلیز ہونے والی تین نئی پاکستانی فلمیں بھی” طیفا ان ٹربل” کا بزنس متاثر نہیں کرسکیں۔

مزیدخبریں