20دسمبرتک ریلوے کو اپنے قدموں پرکھڑاکریں گے:شیخ رشید

20دسمبرتک ریلوے کو اپنے قدموں پرکھڑاکریں گے:شیخ رشید
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20دسمبرتک ریلوے کو اپنے قدموں پرکھڑاکریں گے جبکہ ریل کے کرائے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریٹ ہمارا ٹارگٹ ہے،ملک کے اہم ریلوے سٹیشنزپرایلیویٹرلگائیں گے،آن لائن ٹکٹنگ کیلئے سہولتیں فراہم کریں گے،ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کریں گے اورملک بھرمیں ریلوے کی زمین سے تجاوزات توڑدیں گے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہمیں ایک قوم کامقروض نہیں ہوناچاہیے،سی پیک منصوبے کیلئے سٹینڈرڈگیج کی طرف جاناچاہیے،دنیابھرمیں ٹریک لگانےکی اپنی فیکٹریاں اورلوکوموٹیوہیں جبکہ پاکستان ریلوے ہیڈآفس میں ہفتے کوچھٹی نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میرا پہلے دن سے نعرہ ہے مجھ پر آرام حرام ہے،ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہوں گا،ریلوے آفیسرایک گھنٹہ مزیدکام کریں گے ،اپنی ریل کو دوسرے ملکوں کی طرح بنائیں گے جبکہ آن لائن ٹکٹنگ کا نظام10سال قبل ہم نے متعارف کرایا تھا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کے وژن کےمطابق غریبوں کوحقوق دیں گے،ریلوے ملازمین کیلئے رہائشی پلازے تعمیرکریں گے،آج میرادوسرادن ہے،کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جاؤں گا اور مسائل دور کروں گا کیونکہ ریلوے بہت وسیع ہے،اس میں مسائل بھی بہت زیادہ ہیں جبکہ صدر کے نتخاب میں عمران خان کے امیدوارجیتیں گے۔