فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ،شوہر زخمی

فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ،شوہر زخمی
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فیصل آباد:سٹیج اداکاراﺅں پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے اورفیصل آباد میں مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے بھتہ کا تقاضا پورا نہ ہونے پر سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے اداکارہ کا شوہر زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ سٹیج اداکارہ شیز ا بٹ مقامی تھیٹر میں پرفارم کرنے کیلئے فیصل آباد آئی تو ملزمان نے اس کے شوہر کے موبائل فون پر کال کر کے 25 ہزار روپے بھتہ طلب کیا۔

24 اگست کی رات اداکارہ منصور آباد کے علاقہ میں واقع تھیڑ میں پرفارمنس کیلئے پہنچی تو ملزمان نے تھیٹر کے باہر اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں اداکارہ کا شوہر مٹھو بٹ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس نے تھانہ منصور آباد میں ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کےخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔