سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی ہالی ووڈ اداکارائوں کی فہرست جاری

سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی ہالی ووڈ اداکارائوں کی فہرست جاری
کیپشن: image by Twitter

نیویارک : ایک برس کے دوران ہالی ووڈ سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارائوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں سکارلٹ جانسن سرفہرست ہیں , معروف اداکارہ انجلینا جولی جو گزشتہ برس دوسرے نمبر پر تھیں اس سال بہترین دس اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا پائیں۔

اسکارلٹ جانسن:

جریدے فوربز کی سالانہ فہرست کے مطابق اوینجرز سیریز اوربلیک وڈو سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن 56 ملین ڈالرز کماکر  اس سال بھی پہلے نمبر پر ہیں۔

صوفیہ ورگارا:

نامور امریکی اداکارہ، ماڈل اور کامیڈین صوفیہ ورگارا 44.1 ملین ڈالرز کماکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ریسے ودرسپون:

امریکی اداکارہ و پروڈیوسر اور بزنس وومن ریسے ودر سپون نے رواں سال 35 ملین ڈالرز کمائے ہیں اورامیر ترین اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پرشامل ہوگئی ہیں۔

نکول کڈمین:

ہالی ووڈ کی مقبول ترین آسٹریلین امریکی اداکارہ نکول کڈمین اداکارہ نے رواں سال 34 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔ وہ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں اور اکیڈمی سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

جینیفر آنسٹن:

خوبرو اداکارہ، پروڈیوسر اور بزنس وومن جینیفر آنسٹن 28 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

کیلی کوکو:

فوربز کی فہرست میں امریکی اداکارہ و پروڈیوسر کیلی کرسٹین کوکو نے رواں سال 25 ملین ڈالرز کمائے ہیں اور ان کا چھٹا نمبر ہے۔

ایلزبتھ موز:

ہالی ووڈ کے مقبول ترین ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ ایلزبنتھ موز فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 24 ملین ڈالر کمائے۔ وہایمی اور گولڈن گلوب سمیت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

مارگٹ روبی:

فلم پروڈیوسر اور آسٹریلین اداکارہ مارگٹ روبی نے فلم و اشتہارات کی مد میں رواں سال 23.5 ملین ڈالرز کمائے ہیں اور فہرست میں ان کا آٹھویں نمبر ہے۔

شارلیز تھرون:

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی امریکن اداکارہ و پروڈیوسر شارلیز تھرون نے رواں سال فلموں، اشتہارات، برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ اور ذاتی کاروبار سے 23 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

ایلن پومپیو:

ہالی ووڈ کی نامور پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکارہ ایلن پومپیو کا شمار ٹی وی کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ فوربز کے مطابق انہوں نے رواں سال 22 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے اور دسویں نمبر پر ہیں۔