کنگ عبدالعزیز باز میلے کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا

کنگ عبدالعزیز باز میلے کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا

ریاض :سعودی فا لکنز کلب نے کنگ عبدالعزیز باز میلہ اور سعودی باز اور شکار نمائش کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔سعودی فالکنز کلب کے مطابق سعودی باز اور شکار نمائش کا دوسرا ایڈیشن ریاض میں 11 سے 15 اکتوبر کو ہوگا۔

یکم سے 16 دسمبر تک کنگ عبدالعزیز باز میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوہے جس میں باز کے سعودی شائقین کے ساتھ خلیج عرب اور دنیا بھر سے باز کے شائقین ریاض آئیں گے۔

اس موقع پر مختلف مقابلے بھی ہونگے۔ و اضح رہے کہ گزشتہ برس باز اور شکار کی پہلی سعودی نمائش میں 20 ممالک کے 170 ہزار شائقین شریک ہوئے تھے۔ 585 باز نمائش میں لائے گئے۔

مختلف ممالک سے باز کے 55 شکاریوں نے شرکت کی۔ ان میں جرمنی، برطانیہ، امریکہ ، ہالینڈ، کرغزستان اور پرتگال وغیرہ 120 باز لے کر شریک ہوئے۔ سعود ی عرب یونیسکو میں باز کے سرپرست 11 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔