آج بارش کا امکان

آج بارش کا امکان
image by facebook

اسلام آباد : راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

منگل کے روز ہزارہ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 52، ائیرپورٹ 20، سیدپور 13، گولڑہ 08)، راولپنڈی (چکلالہ 26، شمس آباد 20)، منڈی بہاوالدین 23، جہلم 17، سیالکوٹ (سٹی 10، ائیرپورٹ 06)، مری 08، منگلا اور گجرات 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کشمیر میں کوٹلی 30 اور گڑھی دوپٹہ 02 جبکہ خیبر پختونخوا میں چراٹ 21، سیدوشریف 15، بالاکوٹ 13، پاراچنار 11، لوئر دیر 10، مالم جبہ، کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی , گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور بھکر میں 43 جبکہ تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔