ناہید شبیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ناہید شبیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی :سینئر اداکارہ ناہید شبیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کئی ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی ورسٹائل اداکارہ ناہید شبیر نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرلیا۔مقبول اداکارہ ناہید شبیر کی مہندی میں شوبز فن کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر کا شمار ایسے فن کاروں میں ہوتا ہے، جو قدرتی طور پر اداکاری جیسے فن سے مالامال ہیں۔ انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز کیلئے درجنوں ٹیلی ڈرامے اور ٹیلی فلمز میں لازوال کردار نبھائے۔

ناہید شبیر کے قابل ذکر ٹی وی ڈراموں میں ایک نئے موڑ پر، چاند چہرہ، بے زبان، کہانی محبت کی مختصر، یہ بھی کسی کی بیٹی ہے، پیاری شموں، بنت آدم، سیج، باڑ، چاند پروسا، تنویر فاطمہ بی اے، خواب ٹوٹ جاتے ہیں، جینا اسی کا نام، گردش، عشق، نصیب، تمہیں کچھ یاد ہے نا، آنکھ سلامت اندھے لوگ، شکن، سانولی و دیگر شامل ہیں۔ناہید شبیر سال 1984 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔