بابراعظم نے طوفانی بلے بازی سے حریف ٹیموں پر دھاک بٹھا دی

بابراعظم نے طوفانی بلے بازی سے حریف ٹیموں پر دھاک بٹھا دی

 لندن: ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز، بابراعظم کی ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ ميں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری۔

سمرسيٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔ پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی انگلش ٹی 20 بلاسٹ ميں دھوم، ہر میچ میں طوفانی بلے بازی سے حریف ٹیموں پر دھاک بٹھا دی۔

سمرسيٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر نے ٹیم گليمورگن کيخلاف جارحانہ اننگ کھیلی اور 42 گيندوں پر 63 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ بابراعظم ٹورنامنٹ میں ابھی تک 60 کی اوسط سے 541 کیساتھ ٹاپ اسکورر بھی ہيں۔