جلال پور بھٹیاں کے 3 سکولوں کے سامنے گندگی کے ڈھیر

جلال پور بھٹیاں کے 3 سکولوں کے سامنے گندگی کے ڈھیر

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیونیوز سے ) جلالپوربھٹیاں  کے 3 سکولوں کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگا دیے گئے ہیں، میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر بھر سے کچرا کنڈی اکٹھا کر کے ان 3سکولوں کے سامنے پھینک دیا جاتا ہے۔

گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلتا ہے اور کلاس رومز میں طلباءو طالبات کا بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا اذیت سے کم نہیں گندگی کے ڈھیروں سے ننھے طلباء گرتے بھی نظر آتے ہیں۔


بچے قوم کے معمار ہوتے ہیں ،لیکن بچوں کے لیے کلاس رومز میں بدبو سے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دینے کے باوجود انتظامیہ بے حس ہو چکی ہے۔

جن کو ان بچوں کی حالت پر رحم نہیں آ رہا اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گندگی کے ڈھیروں کا یہاں سے سدباب کیا جائے۔