بھارت کی ٹویٹر کو صدر پاکستان کا اکاونٹ بند کرنیکی درخواست مسترد

بھارت کی ٹویٹر کو صدر پاکستان کا اکاونٹ بند کرنیکی درخواست مسترد
کیپشن: ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو ای میل بھیج دی گئی۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے پریشان مودی سرکار نے ٹویٹر انتظامیہ کو صدر پاکستان کی شکایت لگا دی تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے عارف علوی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

صدر مملکت عارف علوی کے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ٹویٹس بھارت کی مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئے۔ بھارتی حکام نے ٹویٹر انتظامیہ کو شکایت کر دی جس پر ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو ای میل بھیج دی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ صدرمملکت کو ٹویٹر انتظامیہ کی ای میل مضحکہ خیزہے۔ ٹویٹرانتظامیہ سرکش مودی کی حمایت میں بہت آگے نکل گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ نے صدر مملکت کا ٹویٹر اکاونٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی۔