پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا, صدر ٹرمپ

پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا, صدر ٹرمپ
کیپشن: Image Source:PM Modi Twitter Account

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کیساتھ ملاقات، پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، فرانس میں جاری جی سیون ممالک کے اجلاس میں امریکی صدر کی نریندر مودی کیساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کی۔

 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ  نریندر مودی سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا وہ عمران خان سے کشمیر پر بات کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملہ باہمی ہے تو پہلے سے حل ہو جانا چاہیے تھا۔ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔

 

اس موقع پر  بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل دو طرفہ ہیں۔ ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو اس لئے زحمت نہیں دیتے۔

 

بھارتی وزیر اعظم  نے کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمے پر کوئی بات نہیں کی۔ بلکہ  جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر  سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے غربت اور بیماری کیخلاف لڑنا ہے۔

 

انہوں نے وزیراعظم  عمران خان کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ دونوں ممالک غربت کیخلاف لڑیں اور عوام کی فلاح کیلئے کام کریں۔