عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 19 روپے کی کمی ہونی چاہیے

عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 19 روپے کی کمی ہونی چاہیے

اسلام آباد: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئی،گذشتہ 4 ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 16 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔عالمی مارکیٹ کے مطابق 19 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی ہونی چاہئیے۔ 

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے اب تک جو وورکنگ کی ہے اس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لیٹرکمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 6روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔  
 

اس سلسلے میں 28 اگست کو سمری بھجوائی جائے گی۔جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی ہدایت پر نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔اگرچہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19روپے کی کمی ہونی چاہئیے تاہم حکومت عوام کو صرف 8روپے کا ہی ریلیف دے گی۔واضح رہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی تھی ۔ مشیر خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم ستمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔