سابق کپتان مصباح الحق بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

سابق کپتان مصباح الحق بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

لاہور: سابق کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جاب کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست جمع کرانے سے قبل مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہیڈ کوچ کی ملازمت میں دیگر نامور کرکٹرز بھی دلچسپی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے سخت مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد سابق کپتان نے کہا تھا کہ درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔