لوگ موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیں، شاہد خاقان

لوگ موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیں، شاہد خاقان


اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف دور میں ڈان لیکس میں جن خدشات و خطرات کا اظہار کیا گیا تھا انہی خطرات سے بچنے کے لئے آج کل ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی کی جا رہی ہے،لوگ موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیں،اگر اپوزیشن متفقہ لائحہ عمل نہ دے سکی تو لوگ سڑکوں پر نکلیں گے، اپوزیشن تقسیم ہے اسی لئے اے پی سی بلا رہے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف دور میں ڈان لیکس میں جن خدشات و خطرات کا اظہار کیا گیا تھا انہی خطرات سے بچنے کے لئے آج کل ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی کی جا رہی ہے تا کہ پاکستان کو عالمی پابندیوں سے بچایا جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن تقسیم ہے اسی لئے اے پی سی بلا رہے ہیں ، ایف اے ٹی ایف پر کوئی بھی بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کے تحفظات ہیں کہ حکومت سے بلز کے معاملے پر تعاون کیوں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے،حکومت اپنی کارکردگی سے قوت حاصل کرتی ہے،لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیں،اگر اپوزیشن متفقہ لائحہ عمل نہ دے سکی تو لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔