مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے‘ ماریہ واسطی

مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے‘ ماریہ واسطی

لاہور: ٹی وی کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اوریہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے ،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دباﺅ کا شکار نہیں ہوئی ۔

اداکارہ نے کہا کہ جو فنکار کردار نگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی کامیابی حاصل کر پاتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ میزبانی میرا پسندیہ مشغلہ ہے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا ۔

مجھے ترکی کے کھانے اور پر فضاءمقام پسند ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے ترکی کا ضرور سفر کرتی ہوں۔ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ وقت کیساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔