وفاقی تعلیمی اداروں میں انسداد ہراساں کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی تعلیمی اداروں میں انسداد ہراساں کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں میں انسداد غنڈہ گردی و ہراساں کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ضیا بتول کی جانب سے جاری ہونے والے انسداد ہراسگی کمیٹی کے مراسلے کے مطابق تعلیمی ادارے کا سربراہ کمیٹی کا کنوینئر، ایریا ایجوکیشن افسر ممبر اورڈپٹی ہیڈ سیکریٹری کمیٹی ہوگا۔کمیٹی اداروں میں سائبر ہراسمنٹ، گالم گلوچ اور نازیبا حرکات کے خاتمے کی تجاویز دے گی۔ کمیٹی اقلیتی برادری کے ساتھ بھائی چارے کی بھی ترویج کرے گی۔مراسلے کے متن میں شامل ہے کہ کمیٹی کو لائبریریز، لیبارٹریز، واش رومز اور سنسان جگہوں پرکیمروں کی بھی معاونت ہو گی۔

ڈپٹی ہیڈ کی سربراہی میں سینئر ممبران پر مشتمل 5 رکنی رپورٹنگ کونسل تشکیل دی جائے گی۔ یہ کونسل 5 دن میں تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو جمع کرانے کی پابند ہوگی۔ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل رپورٹ بمعہ ثبوت ڈی جی آفس بجھوائی جائے گی۔