پنجاب حکومت نے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے  

The Punjab government has once again made large-scale appointments and transfers of officers
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور سے بیورو کریسی میں ہلچل مچ گئی۔ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے سید جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیشلائزڈ سارہ اسلم کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

بیوروکریسی کے اہم افسر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مجاہد شیر دل کو پی اینڈ ڈی سپیشل سیکرٹری تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

عمران سکندر سیکرٹری پرائمری تعینات ہونگے۔ اس کے علاوہ کمشنر ملتان جاوید اختر کو او ایس ڈی کرتے ہوئے دیگر متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد مسعود اختر کو سیکرٹری پاپولیشن جبکہ ارشاد احمد کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام افسران کے تقرر وتبادلوں کے نوٹی فیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔