بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان، طالبان نے سخت نوٹس لے لیا  

Indian Prime Minister Narendra Modi's recent statement, the Taliban took strong notice
کیپشن: فائل فوٹو

کابل: طالبان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلا سکتے۔

ریڈیو پاکستان سے کابل میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات پر دخل اندازی نہ کرنے کے لئے خبردار کیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔

انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔