افغانستان : کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکوں میں 13 افرااد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے

افغانستان : کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکوں میں 13 افرااد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے
سورس: فائل فوٹو

کابل : افغانستان کے دار الحکومت کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر دو دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں ۔ مشرقی گیٹ پر دھماکے کی پینٹاگو ن نے بھی تصدیق کی ہے۔

کابل ائرپورٹ پر دھماکے کے بعد تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جبکہ تمام طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے ۔ 

دھماکے کی اطلاع امریکی صدر جوبائیڈن کو کردی گئی ۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ 

یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل ہی پینٹاگون کی طرف سے کابل ائرپورٹ کے بارے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔ جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ کابل ائرپورٹ پر حملہ ہوسکتا ہے ۔ 

برطانیہ اور امریکا دونوں نے اپنے شہریوں کو کابل ائرپورٹ سے جانے  کی ہدایت بھی کی تھی ۔